ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ،سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان

Jun 20, 2024 | 22:51:PM

(24 نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے،رپورٹ کےمطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد  پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی متوقع ہے،  وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے  البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم کا نومبر تک کوئی وائٹ بال میچ شیڈول نہیں ہے اس لیے بابر کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا,ادھر قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے,یاد رہے کہ مارچ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے7 افراد پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی بنائی تھی جس کا کوئی چیئرمین نہیں تھا،سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :بابراعظم کی جگہ کسے کپتان بنانا چاہیے؟یونس خان نے سب کو حیران کر دیا

مزیدخبریں