گورنر خیبر پختونخوا کا ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

Jun 20, 2024 | 23:31:PM
گورنر خیبر پختونخوا کا ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے این او سیز کا حصول جاری ہے، سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں، گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں، گرانٹس کی فراہمی پر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مشکور ہوں، ضم شدہ اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بابراعظم کی جگہ کسے کپتان بنانا چاہیے؟یونس خان نے سب کو حیران کر دیا