بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانیوالوں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشنِ نوروز پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز تجدید، امید اور اتحاد کی علامت ہے، اس پر مسرت موقع پر پارسی برادری کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، جو نوروز جوش و خروش کیساتھ مناتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے متنوع ثقافتی منظرنامے میں پارسی برادری کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی سماجی، معاشی اور ثقافتی میدان میں خدمات کو سراہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم نوروز کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے امن، اتحاد اور تعاون کو فروغ دیں، سرحدوں کو پار کریں اور تقسیم کا خاتمہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے میں سب کو نوروز کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:امیر بالاج قتل کیس: اہم کردار بھی قانون کے شکنجے میں آگیا
واضح رہے کہ نوروز فارسی کیلنڈر کا پہلا دن ہے، جو دنیا بھر میں مختلف ممالک اور برادریوں کی جانب سے منایا جاتا، جن میں پاکستان کی ایک بڑی آبادی بھی شامل ہے۔