(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق شہر قائد میں دن میں گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے امکان ہے۔
دوسری جانب ملک میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانیوالوں کو مبارکباد
رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام، رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 40، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام 39، کراچی، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی، ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔