سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے

Mar 20, 2024 | 17:48:PM
سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے
کیپشن: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعید احمد نے پاکستان کی طرف سے 41ٹیسٹ کھیلے ،انہوں نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت سے دو ہزار نو سو اکانوے رنز بنائے ۔سعید احمد نے 1958میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا،سابق کرکٹر نے 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا تھا۔

مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جج کو بر طرف کرنے کی منظوری دیدی