(احمد منصور)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، بارودی مواد بھی برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان