(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو بات ہم پچھلے دو سالوں سے کر رہے تھے وہ بات آج سچ ثابت ہوئی، اس کی گواہی پوری دنیا نے دیکھی، بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا، غلط بیانی سے کام لیا، آج امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے کہا کہ سائفر کی کہانی سراسر جھوٹ پر مبنی تھی،آج بانی پی ٹی آئی کے تمام بیانیہ کے تیا پانچا ہو گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا،پی ٹی آئی نے پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے سیاسی بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داﺅ پر لگایا،ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پاکستان کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اپنی ذاتی اناکی تسکین کیلئے قومی مفاد کو داﺅ پر لگا دے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر ایسا بیانیہ گھڑا جس میں رتی برابر بھی حقیقت نہیں،جھوٹ کا ہمیشہ انجام برا ہوتا ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسہ میں سائفر لہرا کر کہا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ہوئی،ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا، آج امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے کہا کہ سائفر کی کہانی سراسر جھوٹ پر مبنی تھی،پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے قومی مفاد کو داﺅ پر لگایا اور آج پوری دنیا کے سامنے رسوا ہیں،آج کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بانی پی ٹی آئی جھوٹے ثابت ہوئے،آج بانی پی ٹی آئی کے تمام بیانیہ کے تیا پانچا ہو گیا،آج کانگریس کی پوری کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری قوم سے جھوٹ بولا، پی ٹی آئی دہرے معیار کی سیاست کر رہی ہے، ڈونلڈ لو نے پانچ ہزار آزاد مبصرین کا بھی ذکر کیا جنہوں نے الیکشن کے عمل کا جائزہ لیا، ڈونلڈ لو نے یہ بات بھی کی کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سی جگہوں پر امریکہ کے مقابلے میں زیادہ حقوق حاصل ہیں،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کے ذہنوں کو گمراہ کیا، بانی پی ٹی آئی کا گھناﺅنا اور مکروہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ بولا اور پھر یو ٹرن لیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹا اور منافق شخص ہے جس کی زبان سے سچ ادا نہیں ہوتا، اس کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے،جو بات ہم پچھلے دو سالوں سے کر رہے تھے وہ بات آج سچ ثابت ہوئی، اس کی گواہی پوری دنیا نے دیکھی، بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا، غلط بیانی سے کام لیا، سائفر کا کیس چل رہا ہے، انہوں نے سائفر کی آڑ میں پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ اور پاکستان کی ریاست کو نقصان پہنچایا، اس کے مطابق انہیں سزا ملی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ کانگریس کی کمیٹی میں یہ خود گئے، انہوں نے سوچا ہوگا کہ وہاں سے کوئی ایسا بیان آئے گا جس سے ہمیں کوئی مدد ملے گی،آئی ایم ایف کے باہر احتجاج کر کے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو ریلیز کرو بصورت دیگر پاکستان کی امداد نہ کرنا، یہ پاکستان کے غریب عوام کی امداد بند کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کے لیڈر آج امریکہ کی کانگریس کمیٹی کے سامنے سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار دیئے جا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہرنے استعفیٰ دے دیا