دوسرے بیٹے کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے ہراساں کیا گیا،سدھو موسے والا کے والد کا الزام

Mar 20, 2024 | 22:53:PM

(24 نیوز ) عالمِ شباب میں قتل کیے گئے بھارتی پنجاب کے گلوکار شبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد ’بالکور سنگھ ‘نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔ 

بالکور سنگھ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو،یاد رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں 3دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف)کا طریقہ اپنایا،دسمبر 2021 میں نافذ کیے گئے ایک قانون کے تحت حکومت نے اس تکنیک سے ولادت کے لیے خواتین کی آخری حد 50 اور مردوں کے لیے 55 سال مقرر کی تھی۔

سدھو موسے والا کے والد نے پنجاب حکومت سے کہا کہ اسے اور اس کی بیوی کو متعلقہ پراسیجر کے تحت علاج مکمل کرنے دیا جائے، متعلقہ قانون کے تحت خواتین کے لیے عمر کی حد اس لیے کم رکھی گئی ہے کہ وہ بڑی عمر میں تولیدی مراحل سے گزرنے میں مشکلات محسوس کرتی ہیں اور یوں طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں،سندھو موسے والا کے والد کی طرف سے انسٹا گرام کی پوسٹ پر مقتول گلوکار کے پرستاروں نے بھارتی پنجاب کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماد اظہر نے استعفیٰ دے دیا

مزیدخبریں