(زین مدنی)معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہو گئی جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا۔
نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد نصیبو لال پر شوہر نے تشدد کیا تھااورنصیبولال کی جانب سے تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان نئی گرل فرینڈ گوری کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئے
اہل علاقہ کی مدد سے نصیبو لال اور نوید حسین کے درمیان صلح کرائی گئی جس میں سینئر صحافی توفیق بٹ اور ملک ابرار نے بھی اہم کردار ادا کیا۔