الحمدللّٰہ! خود کوبہت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہوں:ماوراحسین

امیر رومانوی شخص جو چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں سے اظہار محبت کرتے ہیں

Mar 20, 2025 | 12:05:PM
الحمدللّٰہ! خود کوبہت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہوں:ماوراحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونےوالی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے اندازِ اظہارِ محبت پر خودکو خوش قسمت قرار دے دیا۔

ماوراحسین نے حال ہی میں نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کھل کردل کی باتیں کیں۔

ماوراحسین نےگفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ امیر گیلانی ایک حساس اور رومانوی شخص ہیں جو چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، جو میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے دوران مجھے امیر گیلانی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی ہے، فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز پر جو کامیابی ملی اس حوالے سے امیرگیلانی ہی وہ واحد شخص تھے جو مجھے مسلسل اپ ڈیٹ دے رہے تھے، مسلسل میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میراجیون ساتھی کیساہوگا؟مایاعلی نے خصوصیات بتادیں

ماوراحسین نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ امیرگیلانی کی خواہش ہے کہ میری انگوٹھی ہو، جو میں پوری زندگی پہنوں اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کرتے ہیں، جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں الحمدللّٰہ۔