اجے دیوگن کے ساتھ تعلقات:ایشا دیول نے بالآخر خاموشی توڑدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈ جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے اجے دیوگن کو ڈیٹ کرنے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
2002 ءمیں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنےوالی ایشا دیول 14سال کے بعد اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ایشا دیول نے ماضی میں اپنا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑے جانے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان میں سے کچھ خبریں ٹھیک تھیں جبکہ کچھ محض افواہیں تھیں، لوگوں نے میرا نام اجے دیوگن کے ساتھ جوڑا اور کہا کہ ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
ایشا دیول نے کہا کہ میری اجے دیوگن کے ساتھ بہت خوبصورت وابستگی ہے جسے دوستی کا نام دیا جاسکتا ہے، اس رشتے میں پیار، عزت اور ایک دوسرے کے لیے ستائش ہے، ہم دونوں کا نام ایک دوسرے سے جوڑا جانا عجیب تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میراجیون ساتھی کیساہوگا؟مایاعلی نے خصوصیات بتادیں
ایشا دیول نے مزید کہا کہ شاید یہ اس وجہ سے تھا کیونکہ میں اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کئی کئی فلموں میں کام کررہی تھی، اسی لیے میں ان کے ساتھ اکثر و بیشتر نظر آتی تھی۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن اور ایشا دیول نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیاتھاجن میں یووا، میں ایسا ہی ہوں،کال، انسان اور کیش جیسی فلمیں شامل ہیں۔