اداکارہ نوشین شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا
مجھے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں، جو قابل ہوتا ہے اسے ہی ایوارڈ دیا جاتا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان نوشین شاہ نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا ۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیاتواس موقع پر ایوارڈ شوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے خیال میں ایوارڈ شوز جعلی نہیں ہوتے، ایوارڈ اسے ہی دیا جاتا ہے جو اس کی قابلیت رکھتا ہے، ایوارڈ شوز کو دھوکا یا جعلی کہنا غلط تاثر ہے۔
نوشین شاہ نے کہا مجھے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں، جو ایوارڈز کے قابل ہوتا ہے اسے ایوارڈ سے نواز دیا جاتا ہے۔
اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ مجھے نجی تقریبات میں جانا پسند نہیں، میں بہت کم باہر لوگوں میں اٹھتی بیٹھتی ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں پہلے اپنے پیسے کپڑوں، جوتوں اور پرفیومز پر اڑا دیا کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے، اب میں اپنی ذات پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے سوچتی ہوں کہ کیوں نہ اس پیسے کو گھر میں کسی بہن بھائی کو دے دیا جائے یا گھر سے باہر کسی ضرورت مند کی مدد کر دی جائے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ہم فنکاروں کو کسی تقریب یا عید کے لیے برینڈز کی جانب سے جوڑے فراہم کیے جاتے ہیں، اب میں نے اس لیے بھی شاپنگ کرنا کم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میراجیون ساتھی کیساہوگا؟مایاعلی نے خصوصیات بتادیں
اپنی فٹنس اور ڈائٹ پلان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نوشین شاہ نے بتایا کہ میں کوئی خاص ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں نہ کیٹو اور نہ انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ، میری ایسی ڈائیٹ نہیں ہے کہ میں صرف دو ابلے ہوئے انڈے کھاؤں اور بعد میں صرف سلاد پر گزارا کروں یا شام 4 بجے کے بعد کھانا پینا بند کر دوں۔
نوشین شاہ نے بتایا کہ میں جم جاتی ہوں اور کھانے پینے میں تھوڑا احتیاط کرتی ہوں، کبھی بہت زیادہ اسمارٹ اور کبھی کبھار موٹی بھی ہو جاتی ہوں۔