میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبا چوکنے ہو جائیں،UHSنے سخت احکامات دیدیئے

Mar 20, 2025 | 17:54:PM
میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبا چوکنے ہو جائیں،UHSنے سخت احکامات دیدیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد  چودھری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبا کی حاضری خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج بائیو میٹرک حاضری ہر ماہ  یو ایچ ایس کو بھیجنے کے پابند ہونگے  ۔کسی سٹوڈنٹ کو 90 فیصد سے کم حاضری پر امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یو ایچ ایس اکیڈمک کونسل و بورڈ آف  سٹڈیز کے مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پریکٹیکل اور تھیوری میں علیحدہ علیحدہ 60 فیصد نمبر لینا لازمی قرار  دیا جائے گا،پروفیشنل امتحان کے ہر مضمون میں مجموعی طور پر پاس مارکس 70 فیصد ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی اسسمنٹ کرے گی، ٹیچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے یو ایچ ایس کا الحاق شدہ کالجز کی فیکلٹی کی جانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سیشن 25-2024ء کے اکیڈمک کیلنڈرز کی بھی  منظوری دی گئی،فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کا اکیڈمک ائیر 3 اپریل سے شروع ہوگا،فرسٹ ائیر بی ڈی ایس کا اکیڈمک ائیر 15 اپریل سے شروع ہوگا،فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کے پروفیشنل امتحانات فروری 2026ء کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،فرسٹ ائیر بی ڈی ایس کے پروفیشنل امتحانات مارچ 2026ء کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،سرکاری کی طرح پرائیویٹ نرسنگ کالجز کو بھی مارچ کے آخر تک داخلے مکمل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ،

نرسنگ کالجز ویٹنگ لسٹ سے امیدوار داخل کرکے خالی سیٹیں بھر سکیں گے۔ اس کے علاوہ  پنجاب کے سرکاری اور نجی نرسنگ کالجز میں فرسٹ سمسٹر کی کلاسز عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے،رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہو جائیں