زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

Mar 20, 2025 | 17:55:PM

(اشرف خان)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر بڑھ کر 16ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.09 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.80 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 87 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 15.92 ارب ڈالر سے بڑھ کر 16.01 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

مزیدخبریں