روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)ڈالر کی پیش قدمی کو روکنے کی تمام تدابیر ناکام ہو گئیں، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2 پیسے اضافہ ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 280.21 روپے سے بڑھ کر 280.23 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے بڑھ کر 282.07 روپے پر پہنچ گیاجبکہ یورو 83 پیسے سستا ہوکر 307.44 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے کمی سے 366.53 روپے ،سعودی ریال1 پیسے کم ہوکر 75.28 روپے پرآگیا۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.80 روپے پر برقرار رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پر پہنچے پر روپے پر پریشر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، حکومت کا عید سے قبل بونس دینے کا اعلان