(عثمان خان)پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیردفاع خواجہ آصف اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کا آمنا سامنا ہوا ، دونوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیریت پوچھی ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہرسےسوال کیا کہ ’’آپ لوگوں کو ملک کےلیے بھی اکھٹے ہونا چاہیے‘‘،اس پر خواجہ آصف نے فوری جواب دیا کہ ’’ضرور اکھٹےہونگے‘‘، جبکہ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ’’نہ صرف دہشت گردی بلکہ تمام معاملات پر اتفاق ہونا چاہیے‘‘،
یہ بھی پڑھیں:جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے،رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہو جائیں