جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ 

Mar 20, 2025 | 19:29:PM
جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: جیل قیدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،  آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اب شہری اپنے پیاروں سے جیل میں ملنے کے لئے ایپ اور ویب سائٹ پر بکنگ کرا سکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرکا کہنا ہے کہ اب قیدیوں کے لواحقین کو ملاقات کے لئے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ شہری طے شدہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے آکر بروقت ملاقات کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پہلے کیمپ جیل میں شروع کیا گیا ہے اور اپریل تک پنجاب کی تمام جیلوں میں لاگو کر دیا جائے گا۔ میاں فاروق نذیر کے مطابق جیلوں میں ویڈیو کالز کی سہولت پہلے ہیں دی جا رہی ہے ۔ ڈکیتی، قتل اور دہشت گردی میں ملوث قیدیوں کی ڈیوڑی میں ملاقات پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پیشقدمی کو روکنے کی تمام تدابیرناکام، پھر مہنگا ہو گیا