محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتربھی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گردونوا ح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے، اہم گرفتاری
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
نوٹ:آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی04 ، استور ، بگروٹ اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے وارے نیارے،عید سے قبل تنخواہ کیساتھ بونس دینے کا اعلان