درِفشاں"نازیبا تصاویر" تلاش کرنے والوں پر برہم

May 20, 2024 | 08:53:AM
درِفشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ درِفشاں نے انکی نازیبا تصاویر تلاش کرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کردیا۔

مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”عشق مرشد“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو مداحوں کی جانب سے جہاں پذیرائی حاصل ہوئی وہیں کچھ افراد نے انہیں ناراض کردیا ہے۔

درفشاں چند افراد سے نالاں نظر آئیں جس کا ذکر انہوں نے ایک وائرل کلپ میں کیا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے وائرل کلپ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس پر انہوں نے حیرانی ظاہر کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُس ویڈیو کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا اور کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میری بات کی ریکارڈنگ نہیں کی جارہی ہوگی‘ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بالکل ریکارڈنگ جاری ہے۔

درِفشاں نے یہ سن کر کہا کہ ' خیر کوئی بات نہیں' اورویڈیو سے متعلق بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں عشق مرشد کو بہت بار سرچ کیا گیا ہے مگر جو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ تھا درِفشاں ہاٹ (نازیباں تصاویر)۔

یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید نے اپنے دانتوں سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

ادکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو صرف ان خواتین کو مضبوط سمجھتے ہیں جو پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کی وہ نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں، وہیں عورتوں کی کامیابی اور ان کی دل سے عزت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔

خیال رہے ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں اداکارہ درفشاں سلیم کے ہمراہ اداکار بلاس عباس کی جاندار اداکاری کو بھی لوگوں نے سراہا۔