اسرائیلی بمباری جاری ،شمالی غزہ میں کرب و بلا کا منظر،ہسپتال میں پانی ختم،مریض بلبلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی غزہ میں کرب و بلا کا منظر، شدید مزاحمت اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر زاور ٹینکوں سے گولہ باری کی جارہی ہے،ہسپتال میں پانی ختم،مریض بلبلانے لگے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خان یونس، نصیرت اور جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری ہیں۔العودہ اسپتال کے نزدیک بھی بمباری کی گئی جب کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کا کہنا ہےکہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم ہوچکا۔
اس کے علاوہ کئی روز سے جاری محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے، ریسکیو اور اسپتال کے ہنگامی آپریشن جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔دوسری جانب اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
ضرورپڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
یاد رہے 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک چالیس ہزار کے قریب فلسطینی بچے،بوڑھے ،جوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد تاحال بے گھر ہیں ۔