لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید بری

May 20, 2024 | 13:19:PM

(24نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل جاوید اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور شیخ رشید کی درخواست بریت پر سماعت کی جس کے دوران شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ساتھ پیش ہوئے،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جائے وقوع پر موجود نہیں تھے، شہر سے باہر تھے، مدعی پرائیویٹ ہے، ان پر مقدمہ درج کرنے کا مجاز نہیں، شیخ رشید کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد عمر کو بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا شیخ رشید کی بھی درخواستِ بریت منظور کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکولوں میں چھٹیوں کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل،بچوں کی موجیں لگ گئیں

خیال رہے کہ تھانۂ کوہسار میں بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج تھا۔
 

مزیدخبریں