(ایاز رانا)گزشتہ ہفتے مسلسل ریکارڈپر ریکارڈبنانے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچنج میں آتار چڑھاؤ کے بعد منفی اختتام ہوا ، 100 انڈیکس 258 پوانٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہوا ،100 انڈیکس 75ہزار 84 کی سطح پر بند ہوا ،آج مارکیٹ میں 16 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہنڈرڈانڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین نفسیاتی حد کوعبور کیا تھا اور ایسا ایک بار نہیں بلکہ 2 بار ہوا، سب سے پہلے مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے 74 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی اور پھر اگلے ہی دن 75 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری