(24 نیوز) بشکیک میں میڈیکل کے طالب علم محمد حمزہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم شدید خوف میں مبتلا ہیں اور موجودہ حالات میں وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں وڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے بشکیک میں میڈیکل کے طالب علم محمد حمزہ نے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم شدید خوف میں مبتلا ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات کے باوجود تاحال زیادہ تر طالب علم کرغزستان میں ہی پھنسے واپسی کے منتظر ہیں، ہاسٹل میں مقیم طالب علموں پر حملے جاری ہیں لیکن پاکستانی سفارتخانہ حالات نارمل ہونے کی خبر دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو بے دردی سے مارا جاتا ہے، خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، وہ ضروریاتِ زندگی کیلئے مارکیٹ بھی نہیں جا سکتے، مقامی انتظامیہ نے حالات قابو کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ شر پسند عناصر مسلسل اشتعال انگیزی کو ہوا دے کر لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
بعد ازاں محمد حمزہ نے حکومت سے اپیل کی کہ پاکستانی طالب علموں کو مقامی باشندوں کے ظلم سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور انہیں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔