تمام محکموں کے شہداء کے لواحقین کیلئے شہداءپیکج کی اصولی منظوری

Nov 20, 2023 | 12:24:PM
تمام محکموں کے شہداء کے لواحقین کیلئے شہداءپیکج کی اصولی منظوری
کیپشن: file
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)تمام محکموں کے شہداء کے لواحقین کیلئے شہداءپیکج کی اصولی منظوری،شہید افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیاجائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔


وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا13واں اجلاس ہوا،اجلاس میں نئے پیکج کے مطابق زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکج کے برابر امدادی پیکج دینے کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا جائزہ لے گی۔

ضرورپڑھیں :کیولری انڈرپاس بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا: محسن نقوی 
دوران ڈیوٹی شہید ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کے لواحقین ، زخمی انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے مالی امداد کا کیس پیش،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مالی امداد کے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دے دیا،محسن نقوی نے امدادی پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر کرنے کی ہدایت کی،محکمہ ایکسائز کے شہید انسپکٹرمحمد رفیع کے لواحقین کیلئے پولیس پیکج کے برابرپیکج دینے کی منظوری۔


زخمی ایکسائز انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئےبھی پولیس پیکیج کے برابر پیکیج کی منظوری دی گئی۔رحیم یار خا ن میں منشیات فروش کی فائرنگ سے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع شہید ہوگئے تھے،منشیات فروش کی فائرنگ سے انسپکٹر ثنا ء اللہ بھٹی شدید زخمی اور معذور ہوگئے تھے،شہید ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں


کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں صوبائی وزراءنے شرکت کی،ایس ایم تنویر، عامر میر، منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس کی شرکت،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے شرکت کی۔