(علی حمزہ) گندم کی بوری میں 3 ہزار روپے اضافے کے بعد حیدرآباد میں آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، چکی مالکان نے مزید اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔
حیدرآباد میں آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1500 روپے تک میں فروخت ہونے لگا، جنرل سیکریٹری آٹا چکی اوونرز ویلفئیر ایسوسی ایشن نجم الدین کے مطابق گندم کی فی بوری پر 3 ہزار کے اضافے کے سبب آٹا مہنگا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے پیکج کی منظوری دیدی
دوسری جانب آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی سرکاری قیمت 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار 500 کر دی گئی, اوپن مارکیٹ اور امپورٹڈ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔