لاہور: ڈیفنس ٹریفک حادثے کے مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور، ساتھی گرفتار

Nov 20, 2023 | 16:54:PM

(جمال الدیں جمالی) لاہور میں ڈیفنس فیز 7 میں ٹریفک حادثے کے دوران چھ افراد کی ہلاکت کا معاملہ، عدالت نے 27 نومبر تک ملزم شفقت علی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ڈیفنس فیز 7 لاہور میں ہونے والے ٹریفک حادثے کے مرکزی ملزم افنان  کے والد شفقت علی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، عدالت نے 27 نومبر تک ملزم شفقت علی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور ملزم کے والد شفقت علی کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور پولیس کو  ملزم شفقت علی کی گرفتاری سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ق نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کی 2 وکٹیں اڑا دیں

انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عںہر گل خان نے سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کم عمر ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا، ملزم نے 6 افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا، ملزم افنان کا والد شفقت پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے, گاڑی نمبر 308 ملزم کے والد کے نام ہے۔

اس مبینہ ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت ہوئی، کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ڈرائیور افنان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا، مقدمہ کے مدعی رفاقت اور مرکزی ملزم افنان اور اسکے پکڑے گئے دوست ابراہیم سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ابراہیم نے تصدیق کر دی کہ گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا، افنان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، وقوعہ کے وقت گاڑی

میں 4 دوست افنان،ابراہیم، سعد اور علی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

واضح رہے کہ ڈیفنس فیز 7 میں ہونے والے مبینہ ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی جس میں ملزم شفقت علی کی گاڑی استعمال ہوئی، مرکزی ملزم افنان نے  اپنے والد شفقت علی کی گاڑی  سے 6 افراد کو کچل کر ہلاک کیا۔

مزیدخبریں