(24 نیوز)حافظ آباد میں لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی سمیت 7 افراد کیخلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ زمین کے تنازع پر 2افراد کے قتل پر درج کیا گیا، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے زمین کے تنازع پر قیصر اور یوسف کو قتل کر دیا،پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑا دیں