سموگ میں کمی،بچوں کی موجیں ختم، 13 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض)سموگ میں کمی کے باعث بچوں کی موج مستی ختم ہوگئی، لاہور اور ملتان میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ تحفظ ماحولیات نے دونوں ڈویژن میں 13 روز بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے ہیں، تمام سکول 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔
پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی،جس کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں موسمی تبدیلی کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو گیا، صبح سویرے ملتان میں ایئرکوالٹی انڈیکس 329 اور لاہور میں 288 ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ کی صورت حال بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ تمام طلبا و عملہ ماسک پہننے کے پابند ہوں گے تاہم غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں شدید برفباری،سکول بند، ٹرینیں تاخیر کا شکار
اس کے علاوہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کردی گئی جبکہ فوڈ آؤٹ لیٹس اب رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
24 گھنٹے میں پنجاب میں اسموگ سے متاثرہ 60 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔