میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی, شاہین نے اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل پاکستان کے سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا کہ میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہو رہی ۔
میچ سے قبل دیے گئے بیان میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں لیکن کوشش کررہاہوں اچھی کارکردگی دوں، اپنی بولنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہاہوں،کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی ، میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی، کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کی ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کھیلوں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ایک میچ ہی تھا ایک میچ سے ہم اوپر نیچے نہیں ہوتے، ہمارے پاس اس وقت بہترین بولر ہیں،فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ؛ پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جارحانہ بیٹنگ ، گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا