ہاردک پانڈیا انجری کے باعث میچ سے باہر

Oct 20, 2023 | 15:15:PM
ہاردک پانڈیا انجری کے باعث میچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی  انجری  پر بیان جاری کردیا۔

بی سی سی آئی  کے مطابق ہاردک پانڈیاکو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے جس کیلئے ان کےاسکینز ہو چکے ہیں  اور انہیں آرام کا مشورہ دیاگیاہے،ہاردک پانڈیا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں جائیں گے   اور نہ ہی 21 اکتوبر کو ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے ، تاہم وہ لکھنؤ میں  بھارت کو انگلینڈ کے خلاف  میچ کے لیے جوائن کریں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی،پونے میں کھیلے گئے میچ کے نویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ؛ پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جارحانہ بیٹنگ ، گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا