شہریوں کی تنقید یا کچھ اور ، پی سی بی نے سرفراز احمد کا سنٹرل کنٹریکٹ اپ گریڈ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) کرکٹ شائقین کی تنقید رنگ لائی ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان اور پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا سنٹرل کنٹریکٹ اپ گریڈ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس میں مزید پانچ کرکٹرز کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد کے کنٹریکٹس کی کیٹیگری تبدیل کر دی ہے ، سرفراز احمد کو اب ڈی کے بجائے بی کیٹیگری سے نوازا گیا ہے ، جبکہ نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں ابرار احمد (سی کیٹگری) نعمان علی (سی کیٹگری) طیب طاہر (ڈی کیٹگری) عامر جمال (ڈی کیٹگری) اور ارشد اقبال (ڈی کیٹگری) شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 25 کرکٹرز کی پچھلی لسٹ کو نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم منیجمنٹ کمیٹی نے منظور کیا تھا لیکن ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم نئی منیجمنٹ کمیٹی نے اس فہرست کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا جس کی روشنی میں پانچ مزید کرکٹرز کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کرکٹرز کو تین سال کیلئے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جو یکم جولائی 2023ء سے 30 جون 2026ء تک کیلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی, شاہین نے اعتراف کر لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور فرسٹ چوائس وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے ڈی سے بی کردی ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے جس میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے،سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کی کارکردگی کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔