(ملک اشرف) معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کااظہار افسوس
رہنما تحریک انصاف حامد خان، قانونی ماہر عابد ساقی، ڈاکٹر خالد رانجھا، سلمان اکرم راجہ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔