یقین ہے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو جائے گا:راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ یقین ہے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، بلاول نے اپنے نانا اور اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے بلاول بھٹو، وزیرِ اعظم، مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور پی ٹی آئی سے بھی بات چیت ہوئی۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مل جل کر ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو ملک کے لیے بہتر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، بلاول کی سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پیشگی مبارکباد