پی ٹی آئی سے نظر ثانی کی گزارش، آئینی ترمیم پر تجاویز بھی پیش کریں: فیصل سبز واری

Oct 20, 2024 | 19:27:PM
پی ٹی آئی سے نظر ثانی کی گزارش، آئینی ترمیم پر تجاویز بھی پیش کریں: فیصل سبز واری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کے مسودے پر نظر ثانی کی گزارش ہے، تحریک انصاف اپنی تجاویز پیش کرے۔

ایوان بالا میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پیش کیا، اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر خاصی عرق ریزی کی گئی ہے، عام لوگوں کو کئی سالوں تک عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، اگر عدالت اپنا کام فعال طریقے سے کرے تو اس میں عوام کا فائدہ ہے، عوام کے مقدمات کئی کئی سالوں تک عدالتوں میں چلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی رہنما تقریر کردے تو صبح نوٹس لے لیا جاتا ہے، صوبوں میں بلدیاتی نظام کو اختیارات نہیں دیئے گئے، آئین کہتا کہ صوبائی خود مختاری کے ساتھ صوبوں کو بھی اختیارات دیئے جائیں، جنرل ضیا کا دیا ہوا بلدیاتی نظام چل رہا ہے، بلدیاتی نظام کے متعلق آئین واضح نہیں، ہمیں بلدیاتی حکوتوں سے متعلق دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ،آگے چلو بھائی کب تک انتظار کرو گے‘‘

پاکستان تحریکِ انصاف کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کے مسودے پر نظر ثانی کی گزارش ہے، تحریک انصاف بھی اپنی تجاویز پیش کرے۔