(24نیوز)خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جن میں سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیرباجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت کے اضلاع شامل ہیں جہاں ضمنی بلدیاتی (24نیوز) الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد کچھ اضلاع کے نتائج بھی آگئے۔
موصول ہونے والے نتائج کے مطابق نوشہرہ کے تحصیل پبی کے 5نیبر ہوڈ کونسل پر5امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے،کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ایک خاتون سمیت 4مرد شامل ہیں،نیبرڈ ہوڈ کونسل 1 خدریزی تحصیل پبی کے جنرل نشست پر محمد شہنشاء ،3پبی تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر فخر عالم خان،ویلج کونسل 3قاسم کلے تحصیل پبی کے جنرل نشست پر ملک فدا محمد اور ویلج کونسل 4چوکی ممریز تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر فضل عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائےجبکہ ویلج کونسل 23گڑھی مومن تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر اسلام بی بی بلا مقابلہ کامیاب ہوئی ہے۔
سوات کےویلج کونسل چپریال کا ریزلٹ بھی آگیا ہےجس میں آزاد امیدوار(پی ٹی آئی) براۓ جنرل کونسلر محمد رفیق نے 992 ووٹ کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد ا میدوار عقل ولی نے 847 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،سوات کےیونین کونسل میں ضمنی انتخابات ہوئے،ویلج کو نسل گوگدرہ پر اے این پی کے امیدوار محمد ریاض 490 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے،آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) فیاض خان نے 290 ووٹ حاصل کئے۔
غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق ویلج کونسل بیدرہ مٹہ پر آزاد امیدوار مجید اللہ ایڈوکیٹ کامیاب ہوئے،مجید اللہ ایڈوکیٹ نے 1406 ووٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ابرار حسین نے 804 ووٹ حاصل کی۔
صوابی کے3 ویلج کونسلز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی آگئے، ویلج کونسل ترکئی 1میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناصر خان 616 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار گل شید 384 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے،ویلج کونسل مینئی 2میں آزاد امیدوار ارشد زمان 675 ووٹ لیکر کامیاب
مدمقابل امیدوار مراد علی 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،ویلج کونسل کالوخان میں 5عوامی نیشنل پارٹی کے کاشف علی 565 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ گل شید باچا 385 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
مانسہرہ کےضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ویلج گھنول سے جنرل کونسل نشست پر آزاد امیدوار لالا نظیر 738 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ماجد حسین 595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے،ویلج کونسل گھڑی حبیب جنرل کونسلر کی نشت کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوارمحمد شوکت1040 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ندیم خان 1000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں ویلج کونسل خسری ماہرین کے دونوں پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کولئی پالس یوتھ کونسلر کی نشست پرآزاد امیدوارنصیب دار487 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،آزاد امیدوارسمیع اللہ 240 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی کے سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے