اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا 

Oct 20, 2024 | 20:52:PM

(24نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو خاتون سکیورٹی اہلکارسینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔

سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اخترمینگل نےمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا،اخر مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا،میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے،سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

دوسری جانب قاسم رونجھو کا کہنا تھاکہ میں اپنے گھر سے آرہا ہوں اور میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ،آگے چلو بھائی کب تک انتظار کرو گے ،ایمل ولی خان

مزیدخبریں