تحریک فساد بکھلاہٹ کا شکار، کسی کو روکا گیا ہے نہ ہی روکا جائے گا: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد جلسے سے قبل ہی بکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، اگر جلسے کے لئے پنجاب سے لوگ نہیں مل رہے تو ہمارا کوئی قصور نہیں، کسی کو روکا گیا ہے نہ ہی روکا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک فساد جلسے سے قبل ہی بکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، راستے بند کرنے، کنٹینر لگانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا پروپیگنڈے مت کریں، اگر ان کو جلسے کے لیے پنجاب سے لوگ نہیں مل رہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کسی کو روکا گیا ہے نہ ہی روکا جائے گا، اگر تحریک فساد نے جلسہ کرنا ہے تو اپنی ہمت پر اور دم پر کرنا ہے، پروپیگنڈہ کرکے اور افوائیں پھیلا کر ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جلسے سے روکا گیا تو...‘‘ عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر بروز ہفتہ (صبح) لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے لئے خوب تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔