‏لاہور جلسےکی تیاریاں، پی ٹی آئی رہنماوں کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں پش اپس،ویڈیو وائرل

Sep 20, 2024 | 18:22:PM
‏لاہور جلسےکی تیاریاں، پی ٹی آئی رہنماوں کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں پش اپس،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کے  لئے تیاری مکمل کردی،وزیر اعلیٰ ہاوس میں پش اپ لگا ئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں اجلاس بلایا گیا جس میں 21 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی،اجلاس ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں پش اپ لگائے، پش اپ لگاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کردی ،  پش اپ لگانے والے تمام کارکن پشاور ریجن کے ہے۔ 

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی لاہور میں جلسہ کرینگے،وفاقی حکومت اور پنجاب کے صوبائی وزرا نے ان کو پنجاب میں آکر جلسہ کرنے کا چیلنج بھی دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جلسے کی اجازت دیدی گئی مقام تبدیلی پر غوروفکر جاری ہے ، پی ٹی آئی لیگل ٹیم