ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شِپ پروگرام محمد خان برطرف، وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

Sep 20, 2024 | 18:31:PM

(بابر شہزاد تُرک) ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شِپ پروگرام محمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ہو گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شِپ پروگرام محمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محمد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏لاہور جلسےکی تیاریاں، پی ٹی آئی رہنماوں کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں پش اپس،ویڈیو وائرل

مزید براں جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار سائرہ امداد علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سائرہ امداد علی کی خدمات وزارتِ تجارت کو واپس کر دی گئیں۔

مزیدخبریں