(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے،26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال ،دیر ،سوات،شانگلہ ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی، مری گلیات ،تلہ گنگ، جہلم ،منڈی بہاؤالدین ،گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا میرپور تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک ،بادلوں کی گھن گرج،محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی