چیئرمین پی ٹی آئی کا 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

Sep 20, 2024 | 19:25:PM

(طیب سیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو واضع کردیا تھا, سارا ابہام ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، عمل یقینی بنائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے ایم این ایز کا آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی چھٹی ؟بانی پی ٹی آئی کو نئے چیئرمین کی تلاش

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس 38 ایم این ایز کا نوٹیفیکیشن روکنے کا کوئی آئینی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں، اس سے قبل 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، 25 اپریل کے وقت صورتحال مختلف تھی، اب عدالت کا نیا حکم آچکا ہے۔

مزیدخبریں