(24نیوز) کوئٹہ میں جج اور خاتون وکیل کے درمیانتلخ کلامی کے بعد خاتون نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیا تھاجس پر خاتون نے جج کی عدالت کو تالا لگا دیا تھا تاہم صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے۔
معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں: وائس چانسلر تعیناتی کیس؛چیف جسٹس پاکستان اور وکیل اسلامک یونیورسٹی کے درمیان تلخ کلامی