Apr 21, 2024 | 11:25:AM

ضمنی انتخابات :سکیورٹی انتظامات مکمل،جگہ جگہ پولیس تعینات

ضمنی انتخابات کی آمد کے موقع پر پنجاب پولیس نے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ضمنی انتخابات کی آمد کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام حلقوں میں   پنجاب پولیس  اور ریجنز اور کے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ لی۔ لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس ، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز و دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر کرنا ہے، ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ رہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی۔  لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔