پی پی 147 ؛ لیگی امیدوار ملک محمد ریاض نے میدان مار لیا

Apr 21, 2024 | 19:24:PM
پی پی 147 ؛ لیگی امیدوار ملک محمد ریاض نے میدان مار لیا
کیپشن: ووٹوں کی گنتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں پاکستان مسلم ن لیگ کے امیدوار ملک محمد ریاض نے میدان مار لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی پی 147 کے 232 پولنگ سٹیشنز سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابقملک محمد ریاض 31 ہزار 8 سو 60 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 6 سو 30 ووٹ حاصل کر کے ہار گئے ، ملک محمد ریاض کو 15 ہزار 2 سو 30 ووٹ کی برتری حاصل ہوئی ،پی پی 147 میں مجموعی طور پر ٹرن آوٹ 14 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 132 میں کس جماعت کے امیدوار کو برتری پہلے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ سامنے آ گیا