(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں پاکستان مسلم ن لیگ کے امیدوار ملک محمد ریاض نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 147 کے 232 پولنگ سٹیشنز سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابقملک محمد ریاض 31 ہزار 8 سو 60 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 6 سو 30 ووٹ حاصل کر کے ہار گئے ، ملک محمد ریاض کو 15 ہزار 2 سو 30 ووٹ کی برتری حاصل ہوئی ،پی پی 147 میں مجموعی طور پر ٹرن آوٹ 14 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 132 میں کس جماعت کے امیدوار کو برتری پہلے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ سامنے آ گیا