( 24 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وٹرز نے آج نہ نکل پر یہ ثانت کردیا کہ وہ مایوسی کا شکار ہیں،
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیاہے، معاشی اصلاحات کے ذریعے ملک کی معشیت بحال ہو گی، حکومت نے سنجید گی کے ساتھ معشیت کی بحالی کے لیے اقدامات کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی کامیاب پالیسیز کی وجہ سے ن لیگ کو واضع برتری ملی، ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترین گے اور معاشی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہترین کام کیے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جھوٹے بیانات دیئے جاتے ہیں اور ملکی ساکھ کو متاثر کیا جاتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کی جھوٹ ، نفرت اور منافقت کی سیاست کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی پی 147 ؛ لیگی امیدوار ملک ریاض کومحمد خان مدنی پر برتری