خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

Apr 21, 2025 | 09:22:AM
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:  سکیورٹی خدشات ،اہم شہر میں کرفیو نافذ  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

 لاہور میں  سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔