میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی

Apr 21, 2025 | 14:15:PM

(24 نیوز)میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی  کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی  نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

 دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی  ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

مزیدخبریں