سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر سینئر رائٹر محمد کمال پاشا گھرکی ہسپتال منتقل

Apr 21, 2025 | 19:20:PM
سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر سینئر رائٹر محمد کمال پاشا گھرکی ہسپتال منتقل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر محمد کمال پاشا کو گھرکی ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کمال پاشا کے اہل خانہ کی جانب سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے، کمال پاشا دو ماہ پہلے سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کمال پاشا کی عمر 80سال ہے اور وہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں، ان کو ذیابیطس بھی ہے اور معدے کے امراض کے ساتھ اب سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ احمد کمال پاشا فلم انڈسٹری کے نامور مصنف کمال پاشا کے صاحبزادے ہیں، احمد کمال پاشا نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 300 سے زائد فلموں کے سکرپٹس لکھے،اور ان کو کام پاکستانی سینما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

کمال پاشا کا شمار ان چند مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد شناخت قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:صرف صاف ستھرا اسٹیج، ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ