پنجاب:گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

Apr 21, 2025 | 19:29:PM

(اسرار خان)پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق گندم کی فصل میں آگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کے ساتھ سر فہرست رہا، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12، حافظ آباد میں گندم کی فصل میں آگ کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ میانوالی میں 9، خانیوال میں 5، دیگر اضلاع میں فصلوں کی آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی۔

گندم کی فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا، فوری اور بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ کھیتوں میں آگ لگنے کی صورت میں 1122 پر فوری کال کریں، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے ہل چلا کر پانی چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ تھریشراور ہارویسٹر کی مناسب دیکھ بھال کریں، تیار فصل کے قریب سگریٹ سلگانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سےیو اے ای کے وزیرخارجہ کی ملاقات

مزیدخبریں